Shaheed ka ye maqaam kia hay uqob kay us par ja kay dekho

نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سوچتا ہوں وہ گھڑی کیا عجب گھڑی ہو گی
جب در نبی پر ہم سب کی حا ضری ہو گی

آرزو ہے سینے میں گھر بنے مدینے میں
ہو کرم جو بندے پر بندہ پروری ہو گی

کبریا کے جلوؤں سے کیا سماں بندھا ہو گا
محفل نبی جس دم عرش پر سجی ہو گی

سو کھلیں گے اس کے لیے رحمتو ں کے دروازے
نعت مصطفٰی جس نے ایک بھی سنی ہو گی

بات کیا ہے باد صبا اتنی کیون معطر ہے
سبز سبز گنبد کو چوم کر چلی ہو گی

نام مصطفٰی کی قسم پر سکوں ہوں میں اب تک
تم بھی نام لو ان کے گھر میں روشنی ہو گ

Pak_Army (94 friends)

Text comments

No comments
Please login to add comments